مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کےلیاقت آباد میں واقع 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد ملبے تلے دب کرزخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 9 نمبرسریا والی گلی میں واقع 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زوردار دھماکے کے ساتھ نیچے آگری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے عمارت میں موجود 3 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ملبے سے نکالنے کے بعد فوری طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کےلیاقت آباد میں واقع 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد ملبے تلے دب کرزخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873952
آپ کا تبصرہ